نئے ڈیموں کی تعمیر بہت ضروری ہے وزیر اعظم عمران خان

.اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، مہمند ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف پانی کی کمی پوری ہو گی بلکہ بجلی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے


۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انھیں ڈیم فنڈ ریزنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ فیصل جاوید نے وزیراعظم کو بتایا کہ ڈیم فنڈ میں اب تک 9 ارب .روپے سے زائد اکٹھے ہو چکے ہیں،بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی ڈیم فنڈ میں بھر پور حصّہ لے رہے ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، گزشتہ حکومتوں نے نئے ڈیموں کی تعمیر کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس وجہ سے آج ملک کو لوڈشیڈنگ ک سامنا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎