ڈی جی آئی ایس پی آر کا کرکٹ کے فروغ کیلیے اہم اقدام

امن بحال ہونے کے بعد کراچی والوں نے اپنی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی ہیں۔ روشنیوں کا یہ شہر راتوں کو پھر سے جگمگانے لگا تو اسٹریٹ کرکٹ بھی بحال ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی سڑک پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے لگے۔


سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹرپیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکو رات کے وقت نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لالا نے اپنی ٹویٹ میں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ’’کراچی کی روشنیاں واپس آ گئی ہیں، لڑکے رات گئے روڈ کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں‘‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئےآفریدی نے اس موقع پر ترکی میں ہونے کے باعث کھیل نہ سکنے پراظہار افسوس بھی کیا اور کراچی کے امن کی بحالی میں سیکیورٹی فورسز کے اہم کردار پر ان کا شکریہ اداکیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے آفریدی کو بتایا کہ ’’تھینک یولالا، ہم نے آپ کی کمی محسوس کی، اگرآپ وہاں ہوتے تو کوئی مجھے کھیلنے کیلیئے بیٹ نہ دیتا‘‘۔

انہوں نے کراچی کے پرجوش نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر خوشی کااظہار کرتے ہوئے سندھ رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ابھرتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ‘‘۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎