وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔


نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب سے میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت نہ صرف اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ عمران خان اگلی بار بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نےعوام کو دھوکے میں رکھا، پاکستان کو پہلی بار عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر ملا ہے جو ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں ترامیم کی جائیں گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎