گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ میں اختلافات؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

 

پشاور: گورنر خیبرپختواشاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں،قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے دونوں ایک پیج پرہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبرپختواشاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےساتھ کوئی اختلاف نہیں،قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے دونوں ایک پیج پرہیں۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ محمودخان صوبے کے چیف ایگزیکٹوہیں،انہیں آئی جی اورچیف سیکرٹری کے تبادلے کااختیارہے،وزیراعلیٰ نے اپنااختیاراستعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان میں اختیارات کی جنگ چل رہی ہے،گورنر قبائلی اضلاع میں تین محکے لینے پر بضد ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بھی اختیارات نہ دینے پر بضد ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎