ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی

اکنامی ٹکٹ والے مسافرین 30 کے بجائے 25 کلو وزن لے جانے کے اہل ہوں گے، فیصلے کا اطلاق 4 فروری کے بعد ٹکٹ خریدنے والوں پرہوگا، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل


دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی۔

ایمرٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کے فیصلے کا اطلاق 4 فروری کے بعد ٹکٹ خریدنے والوں پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اکنامی کلاس کا ٹکٹ حاصل کرنے والے مسافر 30 کے بجائے 25 کلو وزن ساتھ لے جانے کے اہل ہوں گے جب کہ بزنس اور فرسٹ کلاس مسافروں کے سامان کے وزن میں رد و بدل نہیں کیا گیا۔

ایمرٹس ایئر لائن نے اپنی اکنامی ٹکٹ کو چار کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے، پہلی کٹیگری 'اسپیشل' ہے جس میں فی مسافر کو 15 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ دوسری کٹیگری 'سیور' میں مسافر کا سامان 25 کلو تک ہوسکتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎