پیپلزپارٹی کے بغض میں وفاقی حکومت کی انتہائی شرمناک حرکت

مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی سے بغض میں ایسے لوگوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گئے جو انتقال کرچکے ہیں۔


سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے گا، مگر وفاقی حکومت نے سندھ میں گیس کا بحران بھی پیدا کردیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی حکومت زمین پر ہے ہمیں عوام کے مسائل کا پتہ ہے کسی پورٹل کی ضرورت نہیں، وفاقی حکومت محلاتی سازشیں چھوڑ دے ، آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 2 سال سے کوشش کررہی ہے کہ عوام کو 1200 کیوسک اضافی پانی ملے، کراچی کے پانی کے معاملے پر تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی انہوں نے سندھ میں گیس کا بحران پیدا کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ جب سندھ کے عوام سڑکوں پر آئے تو گیس بحال کردی گئی ، گیس بحالی کا کریڈٹ لینے کےلیے وفاقی وزراء سی این جی اسٹیشنز کھلوانے کے لیے پہنچ گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎