ایف بی آر نے عوام کیلیے بری خبر سنا دی

سپلیمنٹری بل میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس اورغیرملکی گاڑیوں پردرآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے آئندہ ماہ کے وسط میں مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جب کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎