مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کب شروع ہو گی؟ فیصل واڈا نے بتا دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکمرانوں نے پانی پر اس قوم کو اندھیروں میں رکھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت ان کو اجالے میں لے کر جائے گی۔ وہ عابد شیر علی کو پاگل سمجھتے ہیں اور ان کے الزامات کا جواب ان کے سامنے دیں گے۔


وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ 54 سال سے التوا کے شکار مہمند ڈیم کا تنازع حل کر دیا ہے جس میں آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کا اہم کردار ہے، آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمنڈ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نسلی حکمرانوں کو فیصل واڈا اکیلا ادھر دھکیلے گا اور نواز شریف کو پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا میڈل ملنا چاہیے۔ مہمند ڈیم سے جہاں زرعی زمین سیراب ہوئی، بجلی بنے گی وہیں پشاور میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات پر جلد بات چیت آئندہ دو ماہ میں ہوگی، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے پاکستان کشن گنگا اور رتلے ڈیم کا دورہ نہیں کر سکا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎