لیگی رہنما مشاہد حسین کیلئے فواد چوہدری کی انوکھی خواہش

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے لیگی رہنما مشاہد حسین کے ٹویٹ پر ردعمل میں خواہش ظاہر کی ہے کہ ہندوستان ایسے لوگوں کو امیگریشن کی پیشکش کرے۔


لیگی رہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ایران میں ہونے والے خود کش حملے کے تناظر میں کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان بھی اپنے گھر کر دیکھے، یہ اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ دوسروں کیخلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرے۔

فواد چوہدری نے جواب میں مشاہد حسین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن کی آفر نہیں کررہا، ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎