فواد چوہدری کا علیمہ خان کے بارے میں بڑا انکشاف

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان گزشتہ 20 سال سے کاٹن ایکسپورٹ کاکام کرتی ہیں۔


فواد چوہدری نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے میں گفتگو کے دوران ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے سوال پر کیا۔

مریم اورنگزیب نے اس دوران استفسار کیا کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے یہ پراپرٹی خریدی؟ علیمہ باجی کے شوہر غالبا سرکاری افسر ہیں،جنہوں نے یہ پراپرٹی خریدی؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم اورنگزیب جتنا پکا منہ بناکر بات کرتی ہیں،اس پر انہیں ایوارڈ دینا چاہیے، میں ان کی فن کاری کے ہنر کی بات کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان کی حکمت عملی یہ ہے کہ پانی اتنا گدلا کرو کہ لوگوں کو سمجھ نہ آئے، ماڈل ٹاؤن کے ملزمان سوٹ ٹائی لگا کر پارلیمنٹ آتےہیں، انہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے جواباً کہا کہ فواد چوہدری پڑھتےکم ہیں میں نے انہیں پڑھنے کا مشورہ دیا تھا،اعظم سواتی نے خود استعفا نہیں دیا،سپریم کورٹ نے لیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎