وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

تبدیلی سرکار کے محکمہ ڈاک کو ترقی کی شاہراہ پرڈالنے کے جتن جاری ، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا آغاز کردیا، یہ دعویٰ بھی کیا کہ رواں سال کے اختتام تک اہم قومی ادارہ خسارے کی دلدل سے نکل آئے گا۔


پاکستان پوسٹ کا جدت کی طرف ایک اور قدم وزیرمواصلات نے صارفین کیلئے آن لائن شاپنگ کی سہولت متعارف کرادی، کوئی بھی آرڈر بک کرائیں مطلوبہ چیز آپکی دہلیز پر ہوگی۔

مراد سعید کہتے ہیں یہ دورہی ای کامرس کا ہے۔۔ تبھی تو ایک سو سے زائد شراکت داروں نے ابھی سے پاکستان پوسٹ کے ساتھ رجسٹریشن کرالی۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ ای کامرس کے آغاز سے پہلے ہی 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہوچکے، پاکستان پوسٹ تمام آن لائن بزنس کیلئے ایک چھتری کا کردار ادا کرے گا ڈاک کے محکمے پر باون ارب روپے کا بوجھ مگر وزیر مواصلات بہتری کیلئے پرامید ہیں کہتے ہیں دسمبر تک خسارے کے جن کو قابو کرلیا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎