انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کپتان سرفراز احمد پر کتنے میچز کی پابندی لگادی؟

سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا۔ فوٹو: فائل


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی لگادی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے اب سے کچھ دیر بعد اس کا باضابطہ طور پر پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎