سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ منظرے عام پر آگئی

جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے نواز شریف کا کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے سروسز اسپتال میں ہوئے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر قرار دی گئی ہیں جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جس کا مطلب انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔

نواز شریف کے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بھجوائے گئے تھے جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال میں کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ سمیت ای سی جی اور یورک ایسڈ کی بھی تمام رپورٹس کلئیر قرار دی گئی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎