احمد شہزاد کے پرستاروں کیلیے اچھی خبر آ گئی

قومی کرکٹر احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث 4 ماہ کے لیے عائد کی گئی پابندی آج ختم ہو رہی ہے۔


احمد شہزاد کا جولائی میں پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بورڈ کی جانب سے ان پر 4 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

دوران پابندی احمد شہزاد پر کلب کرکٹ کے میچز کھیلنے پر پابندی میں 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث احمد پر عائد 10 نومبر کی پابندی 22 دسمبر تک بڑھائی گئی تھی۔

پابندی کے باعث احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎