حکومت نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروادی

پی ٹی آئی حکومت اب مصنوعی مہنگائی کا مقابلہ ٹیکنالوجی سے کرے گی۔ عوام کو منافع خوروں سے بچانے کے لیے سیالکوٹ میں اشیائے خرونوش کے سرکاری نرخ بتانے والی ایپلی کیشن ’’قیمت ایپ ‘‘ متعارف کروا دی گئی۔


اس ایپ سے کھانے پینے کی اشیاء کے سرکاری نرخ معلوم کے جا سکتے ہیں جس سے ناجائز منافع کمانے والے دکانداروں کی نشاندہی بھی ہوگی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بتایا کہ ابتدائی طور پرایپ کا استعمال سیالکوٹ سے شروع کیا جا رہا ہے، جدید طریقہ کار سے ہیرا پھیری کرنے والے دکانداروں کا پتہ لگایا جا سکے گا اور صارفین مصنوعی مہنگائی کیخلاف شکایت کرسکیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎