اہم ترین معاملے پر حکومت اوراپوزیشن ایک پیج پر

کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی.


قرارداد میں بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے.

مذمتی قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی ترجمانی کرتے ہوئے پیش کی.

علی محمد خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کشمیرانشااللہ جلد آزاد ہوگا. الله نے چاہا توہم سب کی زندگی میں ہی سری نگر پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گا.

قرارداد میں بیان کیا گیا کہ قومی اسمبلی مقبوضہ کشمیر کے بہادر اورغیورعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں پلوامہ میں 14 کشمیریوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎