ڈیل اسٹین کی ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی کامیابی، ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اسٹار جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹورٹ براڈ اور رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر آٹھویں باؤلر بن گئے ہیں۔


ڈیل اسٹین نے پاکستان کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دو وکٹیں لیکر براڈ اور ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ تینوں باؤلرز نے یکساں 433 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

ڈیل اسٹین کو سابق بھارتی باؤلر کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹیں درکار ہیں۔ اگر وہ کیپل کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎