حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان اور برطانیہ کا معاہدہ ہو گیا

پاکستانی اور برطانوی حکام قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ فوٹو: جیو نیوز


پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں واقع برطانوی ہائی کمیشن میں ہوئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ برطانیہ کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے معاہدے پر دستخط کیے۔

کابینہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دیدی

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدےکا مقصد قیدیوں کی سزا اپنے ممالک میں اور اپنے ماحول میں مکمل کرنا ہے۔

معاہدےکی باہمی منظوری برطانوی زیر داخلہ ساجد جاوید کی ستمبر میں پاکستان آمد پر دی گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎