سونے کی قیمت میں دو روز میں کتنا اضافہ ہوا۔ جانیے

سونے کی قیمت میں دو روز کے دوران 500 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ نرخ 67 ہزار 700 روپے ہوگئے۔


کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد نرخ 67 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا۔

صراف ایسو سی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا مزید 257 روپے اضافے سے 58 ہزار 42 روپے کا ہوگیا، دو روز کے دوران دس گرام سونے کی قیمت میں 442 روپے اضافہ ہوا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎