پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کا ٹکٹ کتنے میں فروخت ہو گا؟ فینز کیلیے بڑی خوشخبری

کراچی کے میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار جبکہ لاہور کے میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار تک فروخت کرنے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل


لاہور: ‏پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہوگی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎