آئی سی سی نے اہم بھارتی کرکٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارتی بولر امباتی رایوڈو کو بین الاقوامی میچوں میں بولنگ کرانے سے روک دیا ہے۔


آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق رایوڈو کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھااور اُنہیں بولنگ ایکشن کی رپورٹ جمع کرانے کے لئے 14دن کی مہلت دی گئ تھی لیکن وہ مقررہ وقت تک اپنے بولنگ ایکشن کی رپورٹ جمع کرانے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد یہ سزا دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بولنگ ٹیسٹ اور قانونی ایکشن کے مطابق بولنگ کے مظاہرے تک اُن پر پابندی برقرار رہے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎