پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت

آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لینے کیلئے تبدیلی سرکار نے بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا، روپے کی قدر میں کمی اور پالیسی ریٹ پر مزید مذاکرات بھی ہوں گے ۔


حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کیلئے مذاکرات میں بعض شرائط پر اتفاق کرلیا، توانائی شعبے میں نقصانات میں کمی سمیت ضروری اصلاحات کے ساتھ بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی 300 جبکہ ارب سے زائد گردشی قرض سے نمٹنے کیلئے سکوک بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے ۔

روپے کی قدر مزید گرانے اور پالیسی ریٹ بڑھانے کا معاملہ فی الحال طے نہ پانے کی اطلاعات ہیں، آئی ایم ایف نے ٹیکس محاصل بڑھا کر 4700 ارب روپے تک لے جانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے، جس کیلئے پارلیمنٹ میں منی بجٹ لانے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎