عمران خان اسمبلیاں توڑ کر ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنے والے ہے، معروف روحانی شخصیت نے سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد  پیشگوئیوں کے حوالے سے معروف پیر پنجر سرکار نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان تمام اسمبلیاں توڑ کر ملک میں صدارتی نظام نافذ کردیں گے، ملک کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس لائی جائے گی اور عمران خان اس ملک میں اللہ کے نبی ﷺ کا دین نافذ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش پیر پنجر سرکار کی ویڈیو رواں ماہ 5 دسمبر کی ہے جس میں انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے ہیں۔ پیر پنجر سرکار کا کہنا ہے کہ عمران خان کام دکھائے گا اور موجودہ نظام کو کھینچ کر اور توڑ کر صدارتی نظام نافذ کرے گا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیاں زمین بوس کرکے بلدیاتی نظام کو طاقت دے گا۔ پاکستان کے لوٹے ہوئے مال کو واپس لائے گا۔ ملک کے لوٹے ہوئے خزانے کی ایک ایک پائی برآمد ہوگی۔ پچھلی حکومت کا سربراہ فاسد آدمی ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں 28 ویں بریگیڈ بنائی جائے گی۔ ملک صدارتی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی راہ ہموار ہورہی ہے۔ عمران خان بیٹھا ہوا ہے تو پاکستان میں اللہ کے نبی ﷺ کا دین نافذ ہوگا۔ اللہ کا دین نافذ ہونا ہی ہونا ہے کیونکہ یہ ملک دین کیلئے بنا ہے۔ اسلام آباد اسلام کا ہیڈ کوارٹر ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎