شیخ رشید کا دلچسپ مطالبہ، عمران خان کا ظالمانہ جواب

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید کے دلچسپ مطالبے اوروزیراعظم عمران خان کے برجستہ جواب پر اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے۔


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ، چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے ۔ اس اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانے کی اجازت دی جائے۔

شیخ رشید کے اس مطالبے پر وزیراعظم عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ وفاقی کابینہ کےارکان کی اکثریت کولنچ کی نہیں ڈائٹ کی ضرورت ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎