اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اہم رکن نے ایسا کام کرڈالا کہ حکومت بھی شرمندہ ہوگئی

لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے گدھوں کی تعداد میں اضافے پر حکومت کو مبارکباد دینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔


میاں نصیر احمد کی جانب سے جمع  قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا اور ملک میں اس وقت 53 لاکھ گدھے پائے جاتے ہیں، صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد حکومت نے گدھوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ڈونکی ہسپتال بھی قائم کر دیا اور 5 سال بعد 10 لاکھ گدھوں کا اضافہ متوقع ہے لہٰذا لائیو سٹاک کے شعبہ میں ترقی پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎