بڑھتی ہوئی ادائیگیاں سعودی امداد کے برابر رقم کھا گئیں

کراچی: (دنیا نیوز) بڑھتی ہوئیں بیرونی ادائیگیاں سعودی امداد کے برابر رقم بھی کھا گئی، ایک ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا 2 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


ماضی میں لئے گئے قرضوں اور خسارے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بری طرح متاثر ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال لگ بھگ 12 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ میں تو مسائل اس حد تک بڑھ گئے کہ سعودیہ عرب سے ملنے والی 2 ارب ڈالر کی رقم بھی چٹ ہو گئی۔

ایک ماہ قبل زرمبادلہ کے ذخائر جو 13 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھے، سعودیہ عرب سے 2 ارب ڈالر ملنے کے باوجود اب بھی 13 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر اور بینکوں کے ذخائر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجودہ ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎