بھارت نے 70 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی کپتانی میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


چوتھے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آسٹریلوی ٹیم فالو آن کا شکار تھی اور اسے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی وکٹ پر چھ رنز سے شروع کرنا تھی۔

تاہم مسلسل بارش کے باعث پانچویں روز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا اور چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جانے والا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا جس کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔

بھارت نے پہلی اننگز سات وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز پر ڈکلیئر کی تھی۔

پہلی اننگ میں بھارتی بلے باز چھتیسور پجارا نے سب سے زیادہ 193 رنز بنائے ریشب پانٹ نے 159 رنز بنا کر بڑا اسکور کرنے میں ٹیم کی مدد کی تھی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

آج میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی نے 6 رنز سے فالو آن کا آغاز کرنا تھا تو تیز بارش کے باعث میچ کو ڈرا قرار دے دیا گیا۔

بھارت نے اس سے قبل آسٹریلیا سے کھیلے جانے والے 3 میچوں میں سے 2 میچ جیتے تھے جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کیا تھا۔

تاہم آج کا میچ ڈرا ہونے کے باعث بھارت کو سیریز میں فتح حاصل ہوئی۔

ٹیسٹ سیریز میں 521 رنز بنانے والے چھتیس ور پجارا مین آف دی سیریز قرار پائے۔

واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف 1947 سے اب تک 11 سیریز کھیل چکا ہے جس میں سے 8 میں اسے شکست ہوئی اور 3 سیریز ڈرا رہی تھیں۔

اس مرتبہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے گراؤنڈ میں انوکھا ڈانس بھی پیش کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎