بھارتی انتہا پسندوں نے ’’پلواما حملے ‘‘ کا غصہ پاکستانی گلوکاروں پرنکال دیا

پلواما حملے سے پاکستان کا چاہے کچھ لینا دینا نہ ہو لیکن انتہا پسند ہندو ہرمعاملے میں پاکستان کے خلاف بڑھ چڑھ کر آگے آجاتے ہیں۔ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد بھارت کی معروف میوزک کمپنی ’’ٹی سیریز‘‘ نے اپنے یوٹیوب چینلز سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیے ۔


انتہا پسند ہندو جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس ) چترا پٹ سینا کے سربراہ امے کھوپکرنے سونی میوزک، وینس، اور ٹپس سمیت بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں کودھمکی دی تھی کہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ فوری طور پر کام کرنا بند کردیں ورنہ ہم خود ایکشن لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امے کھوپکر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانی مانی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے ہماری وارننگ کے بعد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے گانے یوٹیوب چینلز سے ہٹا دیے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎