وزیر اعظم کو شرمندہ ہونے کی بجائے یہ کام کرنا چاہئے، صوبائی وزیر کا عمران خان کو مشورہ

 

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے ، اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو وزیر اعظم کو یہ کام کرنا چاہئے اورشرمندہ نہیں ہونا چاہئے

 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”ٹو دی پوائنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے ، الیکشن 2018میں قواعد و ضوابط کے خلاف بہت سے کام ہوئے ہیں، تحریک انصاف کو سلیکٹڈ کے لفظ پر اعتراض کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہئے ۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں آیا کریں گے اور سوالوں کے جواب دیا کریں گے لیکن اب وہ اسمبلی میں نہیں آتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو ان کویہ کام کرنا چاہئے اورشرمندہ نہیں ہونا چاہئے ، اگر وزیراعظم یہ کہیں گے کہ یوٹرن بڑے لیڈر کی نشانی ہے تو کوئی بھی ان کی بات پر یقین نہیں کرے گا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎