انٹر بینک مارکیٹ، ڈالر کے ریٹ میں 60 پیسے اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 60 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد 139 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔


انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں 60 پیسے کا اضافہ ہو گیا اور ڈالر کے مقابلے 139 روپے کی سطح پر لین دین ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور100 انڈیکس 41 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎