کیا چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے والے ہے؟

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے چوہدری نثار کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کا امکان مسترد کردیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'میں نے کوئی لمبا چوڑا مشورہ نہیں دیا تھا، بس یہی کہا تھا کہ بیانات میں تلخی کو ختم کریں اور عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانے والے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں، اگر ان کا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی'۔

اب احتساب کے نام پر جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہیے: رہنما مسلم لیگ (ن)_ فائل فوٹو

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر جرائم برسوں سے جاری ہیں، اب احتساب کے نام پر جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہیے۔


ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے نہ ان کا ایسا کوئی ایجنڈا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎