کیا عمران خان امریکا جارہے ہیں یا ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آرہےہیں؟

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں،اپوزیشن صرف باتیں کرتی رہے گی، جائے گی کہیں نہیں، پانامہ کیس میں عمران خان کے علاوہ کسی نے ساتھ نہیں دیا،حکومتی اتحادکوکچھ بھی نہیں ہونے جارہا۔

امریکا سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکا خود آکر مجھے ویزادے تب بھی کہوں گا کہ نہیں چاہیے، دنیابھرمیں عمران خان کا قد بڑھا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان امریکانہیں جارہے،ٹرمپ پاکستان آرہےہیں۔

سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں بات کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج چاہتی ہے کہ ملک میں انصاف تیزی سے آئے،فوج کسی کیلئےنہیں، ملک کےلئے ووٹ مانگ رہی ہے۔


پیپلزپارٹی سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بلاول کو سمجھاؤں گا کہ کیا کرنا ہے، بلاول کو کہتا ہوں کہ کبھی آؤ ریلوے میں بیٹھ کرایک سفرکریں۔ انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نےبھٹوخاندان کو تباہ کردیا، آصف زرداری نے بچے کا مستقبل خطرےمیں ڈال دیا ہے، بلاول کو پیغام دیا ہے کہ بلاول بھٹو بنے،زرداری نہ بنے۔

سابق حکومت سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ قوم کی بربادی کا ذمہ دار شریف خاندان ہے، میں بے وقوفوں کا لیڈرنہیں عقلمندوں سےمخاطب ہوتاہوں۔

معاشی صورتحال پر وزیرریلوے نے بتایا کہ شماریات کاجعلی ڈیٹا دے کرخزانے کو نیست ونابود کیاگیا، خزانہ کیلئے اسدعمرکےعلاوہ کوئی بہترآپشن نہیں تھا، معاشی مشکلات میں اضافے کے ذمہ دار نوازشریف اور زرداری ہیں، اربوں روپے لوٹ کرملک سے باہربھیجاگیا،لٹیروں کی چوری کی وجہ سے امداد کیلئےدھکےکھارہےہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎