العزیزیہ ریفرنس: نواز کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب کو نوٹس، ریکارڈ طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں ریکارڈ طلب کر لیا۔


جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیل اور درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا آپ کا دفاع کیا ہے ؟ خواجہ حارث نے کہا نیب نے پورا کیس جے آئی ٹی رپورٹ پر تیار کیا، جے آئی ٹی نے جن کے بیان لیے انہیں بطور گواہ پیش نہیں کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎