نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو بڑا انعام مل گیا

 وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑہو گئی.


وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر ،آئی جی ریلوے سمیت متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ۔پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا آئی جی ریلوے تعینات ہو گئے ،وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق پاکستان پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کوآئی جی پاکستان ریلوے پولیس تعینات اور سابق آئی جی ریلوے اور پاکستان پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر مجیب الرحمن خان کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎