انصاف صرف ہو گا نہیں بلکہ وزیراعلی پنجاب نے دبنگ اعلان کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ساہیوال واقعہ کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔


ساہیوال کے دلخراش واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نےکی۔وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں واقعہ کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اوراعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کو واقعہ کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی۔

وزیراعلی نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شکیل دے دی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ذمہ دار ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎