لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو خوشخبری سنا دی

نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے جس کے علاج کے لیے انہیں بیرون ملک قیام کرنا ہے، درخواست میں مؤقف۔ فوٹو: فائل


لاہور: ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی لندن قیام میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے قیام کی اجازت دے دی۔

جسٹس فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی لندن میں قیام سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے جس کے علاج کے لیے انہیں بیرون ملک قیام کرنا ہے۔

حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

درخواست میں کہا گیا کہ بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہباز واپس آجائیں گے، عدالت مزید 15 روز بیرون ملک قیام کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎