لاہور قلندرز بریتھ ویٹ کے بعد ایک اور کھلاڑی سے محروم

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پہلی ہی فتح کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم کے کپتان محمد حفیظ انجری کے سبب چند میچوں کے لیے دسیتاب نہیں ہوں گے۔


ہفتے کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران محمد حفیظ کی گیند پر کولن انگرام نے انہی کی جانب تیز شاٹ کھیلا اور کیچ پکڑنے کی ناکام کوشش میں وہ انگلی زخمی کرا بیٹھے۔

حفیظ کو فوری طور پر میدان سے باہر لے جا کر معائنہ کیا گیا اور قلندرز کی میچ میں 22رنز سے فتح کے بعد انہیں فوری طور پر ایکسرے اور اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز نے حفیظ کو چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ان کی انجری کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئند چند دنوں میں دستیاب ہو گی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے محمد حفیظ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹیم منیجر ثمین رانا نے کہا کہ محمد حفیظ کو آج رام کا موقع فراہم کیا گیا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎