بل گیٹس کا عمران خان کو خط، اپنی کس خواہش کا اظہار کیا؟

امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔


اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر ٹیڈروس اور بل گیٹس فائونڈیشن کے سربراہ کرس ایلیس نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور معان انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا خط پیش کیا۔

عمران خان کےلئے لکھے گئے خط میں بل گیٹس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا،خط میں کہا گیا کہ مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔

خط میں بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور لکھا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎