ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

لاہور: (روزنامہ دنیا) حکومت نے ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کیلئے شہر کے بڑے ترقیاتی اداروں سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ محکمہ ہائوسنگ نے شہر کے بڑے ترقیاتی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔


مراسلے میں ایل ڈی اے، واسا، ٹیپا اور پی ایل ڈی سی سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیل 1 سے 19 تک کی خالی اسامیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ اضافی چارج کے طور پر کام کرنے والوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎