مائیک پومپیو سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے بعد دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔


دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور امریکا میں سعودی سفیر پرنس خالد بن سلمان نے مائیک پومپیوکا استقبال کیا۔

مائیک پومپیو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے، ملاقات میں علاقائی مسائل، ایران، یمن، شام سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل تحقیقات پر بات چیت ہوگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎