معمر رانا کی سیاست میں انٹری، کس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی؟

معمر رانا کے ساتھ ان کی اہلیہ مہناز بھی اس اہم ملاقات میں شریک ہوئیں۔


اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ معمر رانا نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں منفرد کردار کے سبب خوب نام کمایا، ان دنوں وہ بطور ڈائریکٹر فلم سکندر میں مصروف ہیں جس میں اہم کردار بھی

معروف لولی وڈ اداکار معمر رانا نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں‌ ملاقات کی جہاں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

معمر رانا نے پیپلز پارٹی کے منشور اور پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈان کے مطابق معمر رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ثقافت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ بلاول ہی اب واحد امید ہیں جو ملک کو آگے لیکر جا سکتے ہیں۔

نبھائیں گے۔ معمر رانا ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

معمر رانا واحد پاکستانی اداکار نہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنے۔

ان سے قبل کراچی میں شوبز کے معروف اداکار ساجد حسن اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

2 برس قبل ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد دونوں کو پی پی قیادت نے ملکی کلچر مضبوط کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎