بھارت میں ساس نے بہو کی انگلیاں چبا ڈالیں

بھارت میں ایک سنگدل ساس نے کھانا وقت پر نہ ملنے کے باعث طیش میں آکر اپنی بہو کی انگلیاں چبا ڈالیں۔


بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں65 سالہ’سوشیلہ دیوی‘ نامی خاتون نے تاخیر سے کھانا ملنے پر اپنی بہو ’پریتی بھارتی‘ کی انگلیاں چبا ڈالیں۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب 32 سالہ پریتی بھارتی اپنے نومولود بچے کو دودھ پلا رہی تھی اور اس کی ساس سوشیلہ دیوی نے اُسے کھانا بنانے کو کہا، جواب میں پریتی نے کچھ دیر ٹہرنے کا کہا تو اس پر سوشیلہ دیوی شدید غصے میں آگئیں اورانہوں نے اپنی ہی بہو کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں چبا ڈالیں۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی سوشیلہ دیوی گھر سے فرار ہوگئیں جبکہ پریتی کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎