تہران میں پراسرار بدبو پھیل گئی

ایرانی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق تہران میں پراسرار بدبو پھیلنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


ایران کے دارالحکومت تہران کو ایک پراسرار بد بو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جب کہ ہزاروں شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے شہر میں سلفر یا سڑی ہوئی مچھلی کی پھیلی ہوئی بو کی شکایت کی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ اس پراسرار بو جس سے لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے اور کئی بڑے اخبارات میں اس کے بارے میں خبریں شائع ہوئی ہیں، اس کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کہاں سے پھیل رہی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شہر کے انقلاب چوک میں ایک گڑ پائپ لائن کے پھٹنے سے پھیل رہی ہے لیکن سرکاری خبررساں ادارے نے شہر کی مونسپل کمیٹی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسی کوئی گٹر پائپ لائن نہیں پھٹی ہے۔

دوسری جانب حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بدبو کا ذریعہ تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔ شہر میں پھیلی پراسرار بدبو کو لوگوں نے سہارا بناتے ہوئے اپنی بھڑاس بھی نکالی اور کہا کہ یہ بدبو بدعنوانی کرپشن، چوری، فراڈ اور جبر کی ہے۔‘



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎