احتساب کا عمل شفاف بنانے کیلیے نیب افسران پر مزید پابندی عائد کر دی گئی

پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا: نیب اعلامیہ_ فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین نیب نے افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی لگادی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا تاہم عمرہ پر جانے والوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎