کیا نصیر الدین شاہ انڈیا چھوڑ کر پاکستان آنے والے ہے؟

دو روز قبل دیئے گئے متنازع بیان نے مشہور بھارتی سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کو مشکل میں ڈال دیا، انتہا پسند ہندو جماعتوں نے ان کو غدار قرار دیتے ہوئے دھمکانا شروع کردیا۔


بھارت میں انتہا پسندی کے بڑھتے واقعات نے نصیر الدین کو بچوں کی جانب سے فکر مند کر دیا ہے۔دو روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ بھارت میں انتہا پسندی کا ’زہر ‘پھیل چکا ہے جسے اب قابو کرنا مشکل ہے۔ہم دیکھ چکے ہیں اس ملک میں گائے کے کاٹنے پر تو ایکشن ہو تا ہےمگر ایک انسان قتل کر دیا جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق عالمی شہرت یافتہ نصیر الدین شاہ کے اس بیان نے انتہا پسندوں کو آپے سے باہر کر دیا جس کی وجہ سے انہیں اپنا اجمیر فیسٹیول بھی منسوخ کرنا پڑا۔

نصیر الدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنہ کو ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے اجمیر جانا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎