قومی چمپین سائیکلسٹ ٹریفک حادثہ کا شکار

پاکستان کے دو انٹرنیشنل اور نیشنل سائیکلسٹ ذیشان علی اور وحید دوران پریکٹس ٹریفک حادثہ کا شکار ہوئے،جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے میں ہے۔


دونوں کھلاڑی روڈ سائیکلنگ کی پریکٹس کے دوران لاہور سے شیخوپورہ جا رہے تھے کہ راستے میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئے۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہے۔

ذیشان علی جن کے دماغ پر گہری چوٹ آئی ہے۔ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ وحید احمد جو نیشنل چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جہاں وہ موت و حیات سے لڑ رہے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان سائیکلنگ ٹیم کے کوچ نزاکت علی کہنا ہے کہ پاکستان کے دو ہونہار کھلاڑی جن کی حالت اس وقت غیر ہے تاحال اعلی حکام کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کا بہترعلاج کیا جا رہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎