نواز شریف نے اپنے سیاسی مسقبل کے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاست میں ایک مرتبہ پھر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.


سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے.

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کی سیاسی صورتحال پر گفت و شنید کے لیے اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے. یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ دونوں بھائیوں نے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات کی

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد سے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیاست میں زیادہ متحرک نہیں دیکھا گی نہ ہی وہ کسی سیاسی معاملے پر بیان دیتے تھے، لیکن اب کچھ عرصے سے انہوں نے نہ صرف سیاسی معاملات میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے بلکہ وہ سیاست کے میدان میں لیگی رہنماؤں اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو مشورے اور تجاویز بھی پیش کرتے ہیں.

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتنا عرصہ سیاست سے علیحدہ رہنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں قدم جمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎