نواز شریف علاج کیلئے کس ملک جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

 

اسلام آباد: صحافی خاور گھمن نے انکشاف کیاہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن جارہے ہیں ، ا ب سوال یہ ہے کہ وہ لندن جا کرواپس آئیں گے یا نہیں ! شہبازشریف کوبھی صحت کے مسائل درپیش ہیں۔

 

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف لندن جا کر واپس آئیں گے یا نہیں ، نواز شریف کا آپریشن لند ن میں ہواہے اورپوری دنیا میں جہاں ڈاکٹر دل کا آپریشن کرتے ہیں ، مریض کو علاج کیلئے وہاں پر ہی جانا پڑتاہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف لند ن جارہے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ نواز شریف نے لندن جا کر واپس آنا ہے یا نہیں آنا ، شہبازشریف کو بھی صحت کے مسائل ہیں ، وہ بھی جاسکتے ہیں اور پھر اگلا الیکشن آجائیگا جس کے بعد دیکھا جائیگا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎