نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

پارٹی کے سینئر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ عدالت جائیں گے: فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے خلاف دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت جاکر سنیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر بروز پیر کو سنائے گی اور فیصلہ سننے سابق وزیر اعظم نواز شریف خود عدالت جائیں گے ۔

نواز شریف کے خلاف 2 نیب ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے جب کہ لیگی کارکنان بھی اظہاریکجہتی کیلئے احتساب عدالت جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎