نواز شریف نے جیل میں ایسا کیا منگوا لیا کہ سب کے دل بھر آے

مریم نواز ٹویٹر پر ایک بار پھر متحرک، اپنے پیغام میں کہتی ہیں کہ نواز شریف سے ملاقات ہوئی انہوں نے کلثوم نواز کی تصاویر منگوائی ہیں۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے گرفتار کرکے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔

نواز شریف سے آج جیل میں ان کی والدہ، مریم نواز اور دیگر اہل خانہ نے ملاقات کی۔

مریم نواز نے ملاقات کا احوال ٹویٹر پیغام میں بتایا، کہتی ہیں کہ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دوران نواز شریف کا حوصلہ بلند تھا، والد سے پوچھا کہ انہیں کسی چیز کی ضرورت ہے؟، جس پر انہوں نے کہا کلثوم نواز کی تصاویر لادیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہل قرار دیا گیا تھا جبکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید و جرمانے کی سزا ہوئی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎